Saturday , December 15 2018

میلاردیو پلی میں ہومیو پیتھی دوا اور ماسک کی تقسیم

شمس آباد ۔ 3 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : میلاردیو پلی میں ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع رنگاریڈی کی جانب سے ہومیو پیتھی دوا اور ماسک کی تقسیم کی گئی ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل صدر نے اسکولی طلباء کو دوا پلائی ۔ میلاردیوپلی انسپکٹر شیخ جاوید نے ماسک تقسیم کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا ۔ عبدالمقیت چندا نے کہا کہ سوائن فلو ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچنے کے لیے صفائی اور احتیاط کی ضرورت ہے ۔ شیخ جاوید میلاردیوپلی انسپکٹر نے کہا کہ عوام اپنے گھروں اور اطراف صفائی کا خیال رکھیں جن سے سوائن فلو سے بچا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر مخدوم خاں ، مہیندر ، مرزا عبید علی ، سرینواس ریڈی ، شفیع کے علاوہ اسکولی طلباء موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT