Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / میلار دیوپلی میں ٹی آر ایس میناریٹی سیل پارٹی آفس کا افتتاح

میلار دیوپلی میں ٹی آر ایس میناریٹی سیل پارٹی آفس کا افتتاح

شمس آباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ میلار دیوپلی میں ٹی آر ایس میناریٹی سیل ڈسٹرکٹ پارٹی کا افتتاح جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر میلار دیوپلی کی عوام نے جناب محمد محمود علی کی کثرت سے گلپوشی کی ۔ عوام نے قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر جناب محمد محمود علی نے تیقن دیا کہ وہ قبرستان کی اراضی مختص کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علحدہ تلنگانہ حاصل کرلیا ہے اور اب اگلا نشانہ حیدرآباد میں ٹی آر ایس مئیر ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں بہتر مظاہرہ کریں گے ۔ پی مہیندر ریڈی ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کے حل کے لیے ٹی آر ایس پارٹی سنجیدہ ہے ۔ جناب محمود علی نے پارٹی آفس کا افتتاح کیا اور مہیندر ریڈی و کنڈہ ویشویشور ریڈی نے پارٹی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر نریندر گوڑایم ایل سی ، سنجیوا راؤ وقار آباد رکن اسمبلی ، ناگیندر گوڑ ڈسٹرکٹ صدر ، سورنا لتا ریڈی ، محمد عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس ضلع میناریٹی سیل صدر ، ایس ایم اسلم قادری اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، عبدالصمد ، نصیر الدین ، سرفراز ، سید غوث کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT