Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / میلار دیو پلی ڈیویژن نیتا جی نگر میں ٹی آر ایس قائدین کا دورہ

میلار دیو پلی ڈیویژن نیتا جی نگر میں ٹی آر ایس قائدین کا دورہ

شمس آباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر حلقہ کے میلار دیو پلی ڈیویژن کے علاقہ نیتاجی نگر میں ٹی آر ایس قائدین نے پیدل دورہ کرتے ہوئے عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور حکومت کی اسکیمات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس اسٹیٹ میناریٹی سیل جنرل سکریٹری نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے ہوئے ریاست کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے کی کوشش میں ہے ۔ حکومت کی عوام کے لیے مختلف اسکیمات شادی مبارک ، آٹوز اسکیم ، بینک قرض ، روزگار سے متعلق اسکیمات کی تمام تفصیلات بیان کی گئیں اور ساتھ ہی پنشن جو گذشتہ حکومت میں صرف دو سو روپئے تھی، ٹی آر ایس حکومت نے اسے بڑھا کر ایک ہزار روپئے تک کردیا ۔ اس موقع پر سریکونڈہ وینکٹیش میلار دیو پلی ڈیویژن صدر ، زاہد احمد خاں ، جاوید عثمان ، راجیش یادو ، سرینواس ریڈی ، وجئے لکشمی ، ستیم ، درگیش ، رویندر یادو کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT