Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / میلانیا ٹرمپ کاڈیلی میل پر ہتک عزت کا مقدمہ

میلانیا ٹرمپ کاڈیلی میل پر ہتک عزت کا مقدمہ

واشنگٹن۔ 2ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں صدارتی عہدہ کے لئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ڈیلی میل آن لائن کے میری لینڈ کے ناثر اور ایک بلاگر پر ان کے خلاف اہانت آمیز خبریں شائع کرنے کے لئے مقدمہ دائر کیا ہے۔ محترمہ ٹرمپ کے ایک وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ڈلکی میل میں شائع یہ خبر کہ ٹرمپ جسم فروشی کے کاروبار میں ملو ث تھیں ،جو پوری طرح غلط ہے اور ڈیلی میل کو ایسی غلط خبر شائع کرنے کے لئے معافی مانگنی چاہئے ۔ڈیلی میل نے گذشتہ ماہ سلیوینیا کی ایک میگزین کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ محترمہ ٹرمپ 1990میں نیویارک میں جس ماڈلنگ ایجنسی کے لئے کام کررہی تھیں وہ جسم فروشی میں شامل تھی اور اس سے کئی امیر گاہک وابستہ تھے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT