Thursday , January 24 2019

میلانیا ٹرمپ کی دیوار چین اور بیجنگ چڑیا گھر کی سیر

بیجنگ ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ صدر ٹرمپ کے ساتھ ویتنام روانہ نہیں ہوئیں جہاں موصوف فی الوقت چین کا دورہ ختم ہونے کے بعد ایک اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ میلانیا ٹرمپ نے آج بیجنگ کا چڑیا گھر اور دیوار چین دیکھنے کی خواہش ظاہر کی جس کی فوری تعمیل کی گئی۔ چڑیا گھر کے دو پانڈے مینگر اور گوگو چڑیا گھر آنے والوں کے پسندیدہ جانور بتائے گئے ہیں اور چونکہ ہر کوئی ان پانڈوں کی تعریف کرتا رہا ہے لہٰذا میلانیا تک بھی یہ اطلاع پہنچ گئی اور انہوں نے بھی چڑیا گھر کی سیر کی جہاں اسکولی بچوں کے ایک گروپ نے ان کا امریکی اور چینی پرچم لہرا کر خیرمقدم کیا۔ اسکولی بچے انہیں فوراً پانڈہ کے پنچرے کی جانب لے گئے اور وہاں پہنچ کر میلانیا بھی بچوں جیسی حرکت کرنے لگیں اور پانڈہ کو ’’او آہ‘‘ کہہ کر بلانے لگیں۔ بعدازاں دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک دیوار چین پر بھی میلانیا نے کچھ وقت گزارا۔ ٹرمپ اس وقت اپنے ایشیائی دورہ کے آخری مرحلہ میں ویتنام میں ایشیا۔ پیسیفک سمٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT