Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / میلبورن کی وکٹ کو آئی سی سی نے ناقص قراردیا

میلبورن کی وکٹ کو آئی سی سی نے ناقص قراردیا

دبئی۔ 6جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشز سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے لئے بنائی گئی ملبورن کی وکٹ کو ناقص اور غیر معیاری قرار دے دیا۔ آئی سی سی کا یہ فیصلہ آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کیلئے سخت شرمندگی کا سبب بنا ہے اور اسے 2ہفتوں میں عالمی ادارے کو اس بارے میں جواب دینا ہے۔ چوتھا ٹسٹ میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا تھا۔اس پچ کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں آئی سی سی نے کہا کہ یہ وکٹ ٹسٹ میچ کیلئے بالکل غیر موزوں تھی۔آئی سی سی پچ اینڈ آوٹ فیلڈ مانیٹرنگ پراسس کے تحت میلبورن کی وکٹ کا جائزہ لینے والے میچ ریفری رنجن مدھوگلے نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں اور بولروں کے درمیان برابر کے مقابلے کیلئے موزوں نہیں تھی اور اسے ا سپورٹنگ وکٹ نہیں کہا جا سکتا۔

TOPPOPULARRECENT