Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / میلکم ٹرنبل کی بحیثیت وزیراعظم آسٹریلیا حلف برداری

میلکم ٹرنبل کی بحیثیت وزیراعظم آسٹریلیا حلف برداری

کینبرا 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق بینک کار میلکم ٹرنبل کی آج تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ وہ 2 سال سے کچھ زیادہ عرصہ میں آسٹریلیا کے چوتھے وزیراعظم ہیں۔ پارٹی میں بغاوت کے نتیجہ میں ٹونی ابارٹ کل اقتدار سے بیدخل کردیئے گئے۔ نئے وزیراعظم نے کھلے اور مشاورت پر مبنی حکمرانی کا تیقن دیا۔ حلف برداری کے فوراً بعد ملک کے 29 ویں وزیراعظم نے عہد کیاکہ آسٹریلیا کو مشاورت پر مبنی نئے انداز کی قیادت فراہم کریں گے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کو پارٹی کے اندرونی انتخابات میں شکست دینے کے بعد میلکم ٹرنبل نے منگل کو آسٹریلیا کے نئے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔

TOPPOPULARRECENT