Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / میناریٹی گروکل اسکولس میں اساتذہ کے تقررات

میناریٹی گروکل اسکولس میں اساتذہ کے تقررات

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ میناریٹی گروکل اسکولس میں مضمون واری سطح پر اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب بروز پیر جائنٹ کلکٹر حیدرآباد ایم پرشانتی آئی اے ایس نے اساتذہ کے تقررات کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مختلف زمرہ اور فزیکلی طور پر معذور افراد کے لیے مختلف جائیدادیں جیسے ٹی جی ٹی تلگو کی 19 جائیدادیں ، ٹی جی ٹی انگلش ( 13 ) ، ٹی جی ٹی میتھامیٹکس ( 23 ) ، ٹی جی ٹی سائنس ( 6 ) ، ٹی جی ٹی ہندی ( 7 ) ، ٹی جی ٹی سوشیل ( 4 ) ، آرٹ ، کرافٹ ، پی ای ٹی کی بھی جائیدادوں کا اعلان کیا ۔ امیدوار کی حد عمر 24 تا 35 سال کے درمیان ہونا چاہئے جب کہ ریزرویشن کے امیدواروں کو پانچ سال کی رعایت رہے گی ۔ ادخال درخواست فارم 29 مئی یا اس سے قبل ڈی ایم ڈبلیو دفتر واقع حج ہاوز چھٹویں منزل پہونچ جانی چاہئے ۔ انٹرویوز 31 مئی کو صبح 9 بجے سے محبوبیہ اسکول گن فاونڈری میں شروع ہوں گے ۔ اہل امیدوار اس زرین موقع سے استفادہ کرتے ہوئے مقررہ تاریخ میں درخواست داخل کریں اور انٹرویوز میں شرکت کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT