Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مینجمنٹ پروگرامس کیلئے انٹرنس ٹسٹIGNOU

مینجمنٹ پروگرامس کیلئے انٹرنس ٹسٹIGNOU

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی
(IGNOU) جولائی 2015 سے آغاز ہونے والے سیشنس کے لیے 15 فروری کو 10 بجے صبح تا 1 بجے دوپہر مینجمنٹ پروگرامس کے لیے انٹرنس ٹسٹ ( اوپن میاٹ xxxvii ) منعقد کررہی ہے ۔ ملک بھر میں پھیلے 71 امتحان مراکز پر اس ٹسٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا اور 5837 امیدوار اس میں شرکت کریں گے ۔ ہال ٹکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردئیے گئے ہیں اور امیدواروں کو ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اطلاع دی گئی ہے کہ 15 فروری کو یونیورسٹی کے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کے لیے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرلیں ۔ نام اور تاریخ پیدائش کے اندراج پر یہ ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔ امیدواران ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ نہ کرسکنے کی صورت میں وہ ریجنل سنٹر سے ربط قائم کرسکتے ہیں اور موقوعہ امتحان سنٹر کی معلومات حاصل کر کے حالیہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف کے ہمراہ انٹرنس ٹسٹ کے درخواست فارم کے ادخال کے ثبوت کے ساتھ امتحان سنٹر کو رپورٹ کرسکتے ہیں ۔ اس صورت میں انہیں امتحان سنٹر پر انڈر ٹیکنگ داخل کرنا ہوگا کہ ان کی جانب سے اس وقت جو معلومات دی جارہی ہیں غیر صحیح پائی جائیں تو ان کی امیدواری منسوخ ہوگی ۔ انٹرنس ٹسٹ کے آغاز سے 45 منٹ قبل امتحان مرکز پر رپورٹ کرنا چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT