Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / مینکا کی واپسی کے بعد دلتوں نے امبیڈکر کا مجسمہ دھویا

مینکا کی واپسی کے بعد دلتوں نے امبیڈکر کا مجسمہ دھویا

وڈوڈرہ ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیرمینکا گاندھی اور دیگر چند بی جے پی قائدین کی طرف سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو اُن کے 127 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ان کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر واپس جانے کے فوری بعد مقامی دلت برادری کے ارکان نے امبیڈکر مجسمہ کی تطہیر کی ایک دلت لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ان ( بی جے پی قائدین ) کی موجودگی نے ماحول کو آلودہ کردیا تھا ۔ بڑودہ کی مہاراجہ سائیوجی یونیورسٹی کے ایس سی / ایس ٹی ملازمین کی یونین کے جنرل سکریٹری ٹھاکر سولنکی نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی قائدین کی آمد سے قبل ہی خراج عقیدت ادا کرنے کے لیے وہ اس مقام پر جمع ہوئے تھے ۔ ریس کورس کے جو ای بی سرکل کے قریب دلت برادری کے ارکان نے مرکزی وزیر بہبودی خواتین و اطفال مینکا گاندھی اور دیگر بی جے پی قائدین کے خلاف نعرہ بازی بھی کی ۔ مینکا گاندھی 9 بجے صبح بی جے پی رکن پارلیمنٹ رنجن بین بھٹ ، مئیر بھارت ڈونگر ، بی جے پی رکن اسمبلی یوگیش پٹیل اور دوسروں کے ساتھ وہاں پہونچی تھیں ۔ ان کی واپسی کے بعد سولنکی کی قیادت میں مقامی دلتوں نے دودھ اور پانی سے امبیڈکر کا مجسمہ دھویا اور کہا کہ بی جے پی قائدین کی موجودگی نے فضاء کو آلودہ کردیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT