Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / مینکا گاندھی میٹو الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی کے قیام کی خواہاں

مینکا گاندھی میٹو الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی کے قیام کی خواہاں

نئی دہلی ؍ ممبئی ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مینکا گاندھی اور صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج ان خواتین کی بھرپور تائید کی جنہوں نے نامناسب رویہ اور جنسی ہراسانی کی شکایتیں کی ہیں اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جبکہ بالی ووڈ نے اس تجویز کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مینکا گاندھی کو یقین ہیکہ جنسی ہراسانی کی شکار خواتین کو جس درد اور صدمے سے گذرنا پڑا ہے اس کی کمیٹی کی تشکیل سے تلافی ہوسکے گی۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے کہا کہ درحقیقت یہ ضروری ہیکہ واضح اور بلند آہنگ حکمنامہ جاری کیا جائے تاکہ تبدیلی آسکے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کئی الزامات وزیرمملکت برائے امورخارجہ ایم جے اکبر پر عائد کئے گئے ہیں لیکن اس کے بارے میں وزیراعظم نے ایک لفظ بھی نہیں کہا جابکہ وزیرخارجہ سشماسوراج نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ انہوں نے کہاکہ مزید خواتین کو آگے آنا چاہئے تاکہ جنسی ہراسانی کے مسئلہ کی یکسوئی ہوسکے۔ انہیں چاہئے کہ اپنے تجربات کھل کر بیان کریں تاکہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT