Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / مین ہول میں مزدوروں کی موت پر عہدیداروں کو نوٹس

مین ہول میں مزدوروں کی موت پر عہدیداروں کو نوٹس

حیدرآباد۔/4مئی، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے آج 3اعلیٰ ترین سرکاری عہدیداروں کو نوٹس جاری کی ہے ۔ یکم مئی کو ایک مین ہول میں دو مزدوروں کی موت کے سلسلہ میں یہ نوٹس جاری کی گئی۔ ایک شکایت ملنے کے بعد آندھرا پردیش ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے پرنسپل سکریٹری میونسپل اڈمنسٹریشن اور اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ اور حیدرآباد پولیس کمشنر کو نوٹسیں جاری کی ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ 2جولائی تک اپنی رپورٹس داخل کریں۔ دو مزدور ویرا سوامی اور کوٹیا اتوار کے دن سلطان بازار علاقہ میں دم گھٹنے سے مین ہول میں فوت ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT