Tuesday , October 23 2018
Home / عرب دنیا / میونخ میں امیر قطر کی امریکی وفد سے ملاقات

میونخ میں امیر قطر کی امریکی وفد سے ملاقات

میونخ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عزت مآب امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کل یو ایس کانگریس کے ایک وفد کا خیرمقدم کیا جن میں سنیٹرس لنزے گراہم، جم رش، بین ساسے، شیلڈن وائیٹ ہاوس، مائیکل بینیٹ اور جیف مرکلے شامل ہیں جبکہ ایوان کے نمائندگان جو وسن، جوکین کاسٹرو اور سابق سینئر کیلی آیوٹ شامل ہیں۔ میونخ سیکوریٹی کانفرنس کے 45 ویں سیشن کے موقع پر ہوئی اس ملاقات کو اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے کیونکہ بات چیت کے دوران قطر اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے موضوع کے علاوہ سیکوریٹی کے شعبہ میں بھی باہمی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہی نہیں بکہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدات پر بھی دستخط ہوئے۔ خصوصی طور پر دہشت گردی سے نمٹنے اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کے لئے مالیہ فراہم کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے پر زائد توجہ دی گئی۔ اس موقع پر یو ایس کانگریس ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے ان کی انتھک کوششوں پر ان سے اظہار تشکر کیا اور یہ بھی کہا کہ قطر نے جس طرح اپنا رول نبھایا ہے وہ واقعتاً قابل ستائش ہے۔ العدید ایربیس سے قطر نے ایک بہترین رول ادا کیا۔ علاوہ ازیں اس خطہ میں استحکام برقرار رکھنے کی قطر کی کوششوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ امیر قطر نے ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم اوران کے ساتھ آئے وفد کے ارکان سے بھی ملاقات کی جہاں دونوںممالک کے درمیان حکمت عملی تعلقات پر نظرثانی کی گئی۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر قطر حمد الثانی نے میونخ سیکوریٹی کانفرنس کے صدر نشین والف گانگ اشینگر اور وفد کے دیگر ارکان سے کانفرنس کے مقام پر ملاقات کی۔ اس بات چیت کا ایجنڈہ بھی بین الاقوامی سیکوریٹی، دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور قیام امن پر مرکوز تھا۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ امیر قطر کے ساتھ وفد کے ارکان نے بھی مختلف اجلاس میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT