Monday , November 20 2017
Home / دنیا / میونخ کے ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ، کئی زخمی

میونخ کے ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ، کئی زخمی

میونخ ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) جرمن کے جنوبی شہر میونخ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ دریں اثناء میونخ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک خاتون پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ البتہ اب ریلوے اسٹیشن پر افراتفری کا عالم نہیں ہے کیونکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس نے شخصی مقاصد کے تحت یہ قدم اٹھایا ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص کی شناخت نہیں ہوئی ہے لیکن اس نے ایک پولیس آفیسر کو پلیٹ فارم میں داخل ہوتی ہوئی ٹرین کے آگے دھکا دینے کی کوشش بھی کی جو خاتون پولیس آفیسر زخمی ہوئی ہے اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ اسے د ہشت گردانہ واقعہ نہیں بتایا گیا۔ دریں اثناء پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف و اکناف کے علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔ گذشتہ سال بھی ایک 18 سالہ لڑکے نے میونخ کے ایک شاپنگ مال پر حملہ کرکے 9 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT