Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل ، ضلع پریشد اور ایم پی ٹی سی انتخابات کی 10 یا 13 مئی کو رائے شماری کا امکان

میونسپل ، ضلع پریشد اور ایم پی ٹی سی انتخابات کی 10 یا 13 مئی کو رائے شماری کا امکان

نظام آباد:9؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد میونسپل کارپوریشن ،ع پریشد اور ایم پی ٹی سی کی رائے شماری 10مئی اور 13؍ مئی کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ واضح رہے کہ 30 ؍ مارچ کو بلدی انتخابات کی رائے دہی ہوئی ہے اور رائے شماری 2؍ اپریل کے روز مقرر تھی لیکن چند سیاسی جماعتوں نے عدالت سے رجوع ہونے پر عدالت نے رائے شماری پر

نظام آباد:9؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد میونسپل کارپوریشن ،ع پریشد اور ایم پی ٹی سی کی رائے شماری 10مئی اور 13؍ مئی کئے جانے کے امکانات ہیں ۔ واضح رہے کہ 30 ؍ مارچ کو بلدی انتخابات کی رائے دہی ہوئی ہے اور رائے شماری 2؍ اپریل کے روز مقرر تھی لیکن چند سیاسی جماعتوں نے عدالت سے رجوع ہونے پر عدالت نے رائے شماری پر روک لگاتے ہوئے 7؍ مئی کے بعد کبھی بھی کرنے کی ہدایت دی ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق 10؍ مئی کو میونسپل کارپوریشن، 13؍ مئی کو منڈل پریشد اور ضلع پریشد کی رائے شماری کرنے کے فیصلہ کئے جانے کی اطلاع ہے لیکن اس بار ے میں کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ ضلع پریشد اور منڈل پریشد کے انتخابات دو مرحلہ میں ہورہے ہیں پہلے مرحلہ کی رائے دہی مکمل ہوچکی ہے اور دوسرے مرحلہ کی رائے دہی 11؍ اپریل کے روز منعقد ہے۔

TOPPOPULARRECENT