Tuesday , December 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل آفس کاماریڈی کی جدید عمارت کا وزیر زراعت کے ہاتھوں افتتاح

میونسپل آفس کاماریڈی کی جدید عمارت کا وزیر زراعت کے ہاتھوں افتتاح

کے ٹی آر کا دورہ اچانک منسوخ، پارٹی کارکنوں میں مایوسی کی لہر۔کانگریس کا احتجاج
کاماریڈی۔20؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی آر کے ہاتھوں میونسپل آفس کا افتتاح انجام دیا جانے والا تھا لیکن لمحہ آخر میں ان کا دورہ منسوخ ہونے کی وجہ سے ٹی آرایس کارکنوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔ میونسپل آفس کاماریڈی کی جدید عمارت 160لاکھ روپئے سے تعمیر کی گئی تھی اور جدید عمارت کا افتتاح کے ٹی آر کے ہاتھوں انجام دینے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی گمپا گوردھن ، ٹی آرایس اقلیتی سیل کے صدر ایم کے مجیب الدین بڑے پیمانے پر تیاریاں کرتے ہوئے شہر کے اہم چوراستوں کو گلابی رنگ میں تبدیل کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر فلکس اور جھنڈیاں نصب کی تھی اور کے ٹی آر آج کاماریڈی میں جدید عمارت کی تعمیر کے علاوہ مشن بھگیرتا کاموں کا سنگ بنیاد و دیگر کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد کرنے والے تھے لیکن لمحہ آخر میں اماوس ہونے کی وجہ سے ان کے پنڈت نے کاموں کے افتتاح کرنے سے منع کردیا جس پر افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے سے گریز کیا ۔ مقامی رکن اسمبلی گمپا گوردھن نے سرکاری عمارت کے افتتاح سے اماوس کا کوئی تعلق نہیں ہے لہذا شرکت کرنے کی بار بار گذارش کرنے کے باوجود بھی کے ٹی آر نے کاماریڈی کا دورہ کرنے سے گریز کردیا۔ جبکہ کے ٹی آر نے اپنی قیام گاہ میں کاماریڈی کیلئے روانہ بھی ہوئے تھے لیکن درمیان میں انہیں واپسی کی ہدایت ان کے والد چیف منسٹر چندرشیکھر رائو فون کال کیا اور واپس آنے کی ہدایت دی جس کی بناء پر وہ واپس حیدرآباد روانہ ہوگئے ۔ کے ٹی آر کے دورہ کے منسوخ کے بعد وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں افتتاحی تقریب عمل میں لائی گئی جس میں رکن اسمبلی کے علاوہ رکن پارلیمنٹ ظہیر آبادبی بی پاٹل ، ریاستی اقلیتی سیل کے صدر ایم کے مجیب الدین ،صدرنشین بلدیہ کاماریڈی پیپری سشما، نائب صدرنشین بلدیہ سید مسعود علی ، ضلع کلکٹر ستیہ نارائنا، ارکان بلدیہ امجد ، کرشنا گوڑ نے شرکت کی ۔ جبکہ افتتاحی تقریب کے معاملہ پر کانگریس پارٹی کے اراکین بلدیہ نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پروٹوکال کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اور آفس کے روبرو سیاہ بیاچس لگا کر ارکان بلدیہ دامودھر ریڈی ، لکشمن ، نرسملو و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے نام کو افتتاحی تختی پر رکن اسمبلی کے نام کے بعد تحریر کیا گیا جبکہ پروٹوکال کے تحت رکن اسمبلی سے قبل اپوزیشن لیڈر کا نام تحریر کرنا ہے اس خصوص میں کانگریس کے اراکین بلدیہ نے وزیر بلدی کے ٹی آرسے کل شام تحریری طور پر شکایت بھی کی تھی اور وزیر بلدی نظم و نسق نے تختی معاملہ اور پروٹوکال کا لحاظ رکھنے کی مقامی عہدیداروں کو اطلاع بھی دی تھی لیکن اس کے باوجود بھی معاملہ کو نظر انداز کرنے پر کانگریس کے ارکان بلدیہ نے ناراضگی ظاہر کی ہے ۔ کاماریڈی میں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا دورہ لمحہ آخر میں ملتوی ہونے کی وجہ سے ٹی آرایس کارکنوں میں مایوسی پائی گئی ۔

 

 

 

 

TOPPOPULARRECENT