Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / میونسپل آفس کے کیمرے بند عہدیداروں کی من مانی

میونسپل آفس کے کیمرے بند عہدیداروں کی من مانی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حکومت ایک جانب خانگی عمارتوں اور عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرتے ہوئے اس کی افادیت سے عوام کو باشعور بنانے کوشاں اور جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے وہیں حیران کن طور پر حکومتی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے بند پڑے ہیں ۔ جس نے عوام کو تعجب میں ڈال دیا ہے ۔ ایسی ہی ایک مثال سکندرآباد کے علاقے ملکاجگیری کے 17 میونسپل آفس ہے جہاں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کئی دن سے بند ہیں اور انہیں کارکرد بنانے کے لیے ہنوز کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ کیمروں کے بند ہونے کی وجہ سے یہاں کے عہدیداروں کی من مانیاں بھی عروج پر ہیں ۔ عوام نے شکایت کی ہے کہ کیمروں کے بند ہونے کی وجہ سے نہ صرف یہاں کے عہدیدار اپنا وقت خالی گذار رہے ہیں بلکہ عوام سے بدتمیزی سے بھی پیش آرہے ہیں جب کہ دفتر آنے اور جانے کے اوقات کی بھی پابندی نہیں کی جارہی ہے ۔ عوام جو کہ یہاں اپنے مسائل حل کروانے کے لیے آتے ہیں انہیں یہ دیکھ کر مزید تکلیف ہوتی ہے کہ عہدیدار بند کیمروں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے مسائل کو مزید پیچیدہ کررہے ہیں ۔ میڈیا نمائندوں نے جب اس معاملے کے ضمن میں جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں سے رابطہ کیا تو ستم بالا ستم عہدیداروں نے کہا کہ یہ شعبہ کا اندرونی معاملہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT