Saturday , November 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل منچریال کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی

میونسپل منچریال کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی

خصوصی عہدیدار کا عنقریب تقرر ‘ کلکٹر آروی کرنن کا بیان

منچریال : 18 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منچریال میں میونسپالٹیز کی ترقی کے لئے ٹھوس منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال مسٹر آر وی کرنن نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوص میں ریاستی وزیر میونسپالٹی مسٹر کے تارک راماراؤ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ضلع کلکٹر کو احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہاکہ میونسپالٹیز میں پبلک پارکس ‘ ماڈل مارکٹ جنکشن روڈ ‘ فٹ پاتھ ‘ اور تالابوں کے اطراف بند تعمیر کرنا ‘ و نیز شہروں و میونسپالٹیز کو سرسبز و شاداب بنانا ‘ جس کے ذریعہ فضائی آلودگی کا تدارک اور شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام کاموں کی تکمیل مقررہ وقت میں کرنے کے لئے ایک خصوصی عہدیدار کا تقرر عمل میں آئیگا ‘ جو ان تمام کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ منچریال ضلع میں منچریال ‘ بیلم پلی اور مندامری میونسپالٹیز موجود ہیں ۔ تینوں میونسپالٹیز میں مذکورہ کاموں کو یکم جون سے قبل مکمل کرلیا جائیگا ۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر کے ہمراہ جوائنٹ کلکٹر منچریال مسٹر وائی سریندر راؤ ‘ سب کلکٹر بیلم پلی مسٹر راہول راج ‘ منچریال میونسپل کمشنر مسٹر سی ایچ سریکانت و دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT