Wednesday , December 12 2018

میونسپل مٹ پلی کے اجلاس کا انعقاد

مٹ پلی ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل مٹ پلی میں منعقدہ اجلاس ے مقامی ایم ایل اے جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مستحقین تک اسرا پنشن کا حصول یقینی ہوگا ۔ ان کی جانب سے ممکنہ تعاون رہے گا ۔ حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیا ت فراہم کی جائے گی ۔ اس خصوص میں درخواست گذار متعلقہ عہدیداران و کمشنر سے ربط پیدا ک

مٹ پلی ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپل مٹ پلی میں منعقدہ اجلاس ے مقامی ایم ایل اے جناب کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مستحقین تک اسرا پنشن کا حصول یقینی ہوگا ۔ ان کی جانب سے ممکنہ تعاون رہے گا ۔ حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیا ت فراہم کی جائے گی ۔ اس خصوص میں درخواست گذار متعلقہ عہدیداران و کمشنر سے ربط پیدا کریں ۔ بعد ازاں میونسپل کمشنر محترمہ اے شیلجامیونسپل پرسن محترمہ مری اوما رانی سہادیو نے مٹ پلی شہر کی ترقیاتی اُمور کے پیش نظر جملہ 9لاکھ 5697 رپیوں کی منظوری اور بلوپرنٹ خاکہ پیش کیا ۔ اس موقع پر 16ویں ترقیاتی اُمور ایجنڈہ تحت شریک کونسلرس سے رائے ہموار کی گئی ۔ ریلائنس یا انفوکم لمٹیڈ ممبئی کی جانب سے میونسپل عارت کے بالائی حصہ پر انٹرنیٹ ٹاور کی تنصیب کیلئے کونسل میں منظوری دی گئی جس کیلئے 20سال تک کی معیاد دی گئی جس کے ذریعہ میونسپل مٹ پلی کو سالانہ ایک لاکھ 20ہزار روپیوں کی آمدنی ہوگی ۔ ہر تین سال بعد 10% کی مزید آمدنی کیلئے کونسل مٹ پلی میں قرارداد کی منظوری دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT