Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل نظام آباد میں کانگریس کی اکثریت سے کامیابی کی توقع

میونسپل نظام آباد میں کانگریس کی اکثریت سے کامیابی کی توقع

نظام آباد میں ایم ایل سی ڈی سرینواس کی پریس کانفرنس

نظام آباد میں ایم ایل سی ڈی سرینواس کی پریس کانفرنس

نظام آباد :20؍ مارچ( محمد جاوید علی)سابق صدر پردیش کانگریس و میونسپل کارپوریشن نظام آباد کے انتخابات میں کانگریس کو بھاری اکثریت حاصل ہوگی اور کم از کم 40 ڈویژنوں میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ مسٹر ڈی سرینواس آج نظام آباد میں ایک خانگی ہوٹل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 50 ڈویژنوں میں کانگریس مقابلہ کررہی ہے اور ٹکٹ کے دعویداروں کے درخواستوں کی وصولی کے بعد تمام درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی ٹکٹ دیا گیا ہے اور سروے کے بعدہی ٹکٹ دیا گیا ہے مسٹر ڈی سرینواس نے مئیر کے امیدوار کے سجاتا کا تعارف بھی کروایا اور کہا کہ یہ ایک تعلیم یافتہ خاتون ہے جس کی وجہ سے انہیں مئیر کے امیدوار کی حیثیت سے اعلان کیا گیا ہے ۔

ڈی سرینواس کے گذشتہ چند سالوں سے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ترقیاتی کام متاثر ہوئے ہیں۔کیونکہ کارپوریشن معیاد کی برخواست اور عہدیداروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ترقی متاثر ہوئی بحیثیت ایم ایل سی فنڈس منظور کرتے ہوئے مسلسل ترقیاتی کاموں کو جاری رکھا گیا لیکن اس کے باوجود بھی مزید ترقیاتی کام باقی ہے ۔ انڈر گرائونڈ ڈرینج کے کاموں کو صحیح تخمینہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کام تکمیل نہیں ہوسکا لیکن موجودہ تخمینہ کے مطابق کم از کم 115کروڑ روپئے درکار ہے اور اس کی منظوری کیلئے کوشش کی جارہی ہے ۔ قبل از بھی عوام کو دئیے گئے تیقن کے مطابق گھر گھر آبی سہولتیں پہنچایا گیا اور نئی پائپ لائنس کی تنصیب ، ٹیکنس کی تعمیر کی گئی ۔اور شہر نظام آباد میں میڈیکل کالج کو منظور کیا گیا مسٹر ڈی سرینواس نے عوام سے خواہش کی کہ زیر التواء بلدی مسائل کے حل کیلئے کانگریس پارٹی پھر ایک مرتبہ اقتدار پر لانا ناگزیر ہے لہذا عوام کانگریس کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے میونسپل کارپوریشن پر بنائے رکھنے کی صورت میں ترقیاتی کام تیزی سے انجام دئیے جاسکتے ہیں ۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ستیش پوار ، پی سی سی سکریٹری این رتناکر ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT