Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / میونسپل و گرام پنچایت ورکرس کی ہڑتال میں مزید شدت پیدا کرنے کا انتباہ

میونسپل و گرام پنچایت ورکرس کی ہڑتال میں مزید شدت پیدا کرنے کا انتباہ

کل جماعتی اجلاس میں سی وینکٹ ریڈی اور دیگر کا شدید ردعمل
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : سکریٹری سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ مسٹر سی وینکٹ ریڈی نے میونسپل اور گرام پنچایت ورکرس کی ہڑتال کے باوجود حکومت کے سخت موقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ ہڑتالی ملازمین اور ورکرس کو دوبارہ بحال کریں اور ہڑتالی ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی کے اقدامات کریں بصورت دیگر میونسپل اور گرام پنچایت ملازمین کی جانب سے جاری ہڑتال میں مزید شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔ وہ آج یہاں تلنگانہ راشٹرا میونسپل اور گرام پنچایت ورکرس یونینس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ’ میونسپل و گرام پنچایت ہڑتال ۔ حکومت کا موقف ‘ کل جماعتی اجلاس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے چیف منسٹر پر الزام عائد کیا کہ میونسپل و گرام پنچایت ورکرس کی ہڑتال کے 44 دن مکمل ہونے کے باوجود ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ ، آمرانہ پالیسی کے مترادف ہے جس کے نتیجہ میں ہڑتالی ملازمین کئی مسائل سے دوچار ہیں ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ورکرس کو مستقل روزگار کی فراہمی کے علاوہ انہیں ای ایف ، پی ایف ، ٹی اے ، ڈی اے کے ساتھ ساتھ ہیلت کارڈس اور شناختی کارڈس بھی فراہم کئے جائیں ۔ ہڑتال میں مزید شدت پیدا کرنے کے لیے آئندہ لائحہ عمل کو تیار کیا جارہا ہے تاکہ ہڑتالی ورکرس کے ساتھ انصاف کیا جاسکے ۔ ورکرس اور ملازمین کی ہڑتال جمہوری اور حق بجانب ہے ۔ مسائل کی یکسوئی تک ورکرس کی ہڑتال جاری رہے گی ۔ اس موقع پر رکن قانون ساز کونسل بی جے پی رامچندر راؤ ، رکن اسمبلی بی جے پی بی لکشمن ، اسٹیٹ سکریٹری سی پی آئی ایم تلنگانہ ٹی ویرا بھدریا ، میونسپل جے اے سی قائد ڈی ملیش سی پی آئی ایم ایل نیو ڈیموکریسی اسٹیٹ سکریٹری ممبر وی وینکٹ رامیا ، سکریٹری آئی ایف ٹی یو تلنگانہ کے شارویم ، سکریٹری سی آئی ٹی یو تلنگانہ سائی بابا ، جنرل سکریٹری ٹی این ٹی یو سی بوس ، سکریٹری ایس یو سی آئی تلنگانہ سدھیر ، مسٹر وی نرسیا ، سریدھر بابو ، کرشنا یادو کے علاوہ دیگر قائدین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ہڑتالی ملازمین کے ساتھ سخت موقف کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر میونسپل اور گرام پنچایت کے ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی کے اقدامات کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT