Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میونسپل چیرمین سواتی سنگھ اور سنجے سنگھ ببلو کی بے لوث خدمات

میونسپل چیرمین سواتی سنگھ اور سنجے سنگھ ببلو کی بے لوث خدمات

آرمور میں 25 سالہ طویل کیرئیر میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کا منفرد ریکارڈ
آرمور:20؍ اکتوبر( سیاست دسٹرکٹ نیوز) میونسپل چیرمین آرمور سواتی سنگھ اور ان کے شوہرسابق سرپنچ سنجے سنگھ ببلونے ہمارے نامہ نگار کو بتایا کہ ان کا تعلق ایک راج پوتھ خاندان سے ہیں ۔سنجے سنگھ نے اپنے سیاسی کیرئیر کی شروعات 25سال قبل ایک وارڈ ممبر کی حیثیت سے کی جنہوں نے آرمور کے وارڈ جس میں مسلمانوں کی اکثریت ہے سعیدآباد کالونی سے کامیابی حاصل کی کیونکہ یہ سیکولر شخص ہے یہاں پر مسلمانوں کی اکثریت نے ووٹ دے کر کامیاب بنایا۔ اس طرح وہ نائب سرپنچ اور آرمور سرپنچ کی حیثیت سے بھی اپنی بہترین خدمات انجام دی اور پنے دور اقتدار میں سعیدآباد اور دیگر کالونیوں میں بہت سے ترقیاتی کام انجام دئیے۔ ٹھیک اسی طرح انہوں نے اپنی اہلیہ موجودہ میونسپل چیرمین آرمور کو انہوں نے کانگریس کے دور اقتدار میں آرمور میں تلگودیشم کے بیانر پر انتخابات لڑوایا اور کامیابی سے ہمکنار کروایا۔ جب یہاں آرمور میونسپل میں تلگودیشم پارٹی کو خاطر خواہ اکثریت حاصل نہیں ہوئی جس کی وجہ میونسپل بننے کے بعد آرمور میونسپل پر کانگریس پارٹی نے اپنا جھنڈا لہر ایا۔ اس طرح سنجے سنگھ ببلو رکن اسمبلی تلگودیشم محترمہ انا پورنما کے قریبی رفیق مانے جاتے تھے۔ علیحدہ ریاست تلنگانہ کی مہم میں تلنگانہ کاز کیلئے ٹی آرایس کے پرچم تلے اپنے حامیوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ جمع ہوگئے اور اس طرح  ٹی آرایس پارٹی ایم ایل اے ٹکٹ کے دعویدار جیون ریڈی کے قریبی رفقاء میں شامل ہوگئے۔ اس طرح آرمور میونسپل چیرمین کیلئے خاتون زمرہ کیلئے مختص کیا گیا تھا۔ اس کے پیش نظر انہوں نے اپنی اہلیہ کو کونسلر کی حیثیت سے میدان میں اتارا اور خود میدان میں اترنے سے گریز کیا تاکہ ان کا مقصد میونسپل چیرمین کی کرسی تھی اور ٹی آرایس کی جانب سے چیرمین امیدوار کیلئے سواتی سنگھ کو منتخب کیا گیا تھااور انتہائی کشکمش کے بعد سواتی سنگھ ببلو کے روپ میں آرمور پر ٹی آرایس کا جھنڈا لہرایا گیا۔ بتایا کہ وہ اپنے منتخب ہونے کے چند بعد ہی رکن اسمبلی سے نمائندگی کرتے ہوئے آرمور کی عوام کو پینے کے فلٹر پانی کیلئے 114 کروڑ روپئے منظور کروائے اور اس کا افتتاح وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر رائو نے کیا اور رکن اسمبلی کے تعاون سے کروڑوں روپئے کے ترقیاتی کام جاری ہے۔ یہاں پر موسم گرما میں پانی کے شدید قلت کے پیش نظرٹینکروں کے ذریعہ پینے کے پانی کی فراہمی اور آرمورکی عوام کو متعدد بیماریوں سے بچانے کیلئے کلین اور گرین پروگرام، پالیتھین کے استعمال کو روک لگانے کیلئے عوام میں شعور بیداری پروگرام اور دیگر شامل ہے ۔ سواتی سنگھ ببلو نے کہا کہ ٹی آرایس حکومت کے ایم ایل اے آرمور اور رکن پارلیمان نظام آباد کے کویتا کے تعاون سے آرمور کو میونسپل ترقی دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT