Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگاکرخودکشی

میٹرو اسٹیشن سے چھلانگ لگاکرخودکشی

حیدرآباد 8 نومبر (سیاست نیوز) امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن پر پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم شخص نے اسٹیشن سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ شخص آج صبح امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن پہونچ کر وہاں سے اچانک چھلانگ لگادی۔ عینی شاہدین نے فوری ایس آر نگر پولیس کو اِس سلسلہ میں آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس وہاں پہونچ کر متوفی کی نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ واضح رہے کہ دو دن قبل وکٹوریہ میموریل میٹرو اسٹیشن چیتنیہ پوری سے بھی ایک خاتون نے چھلانگ لگاکر خودکشی کی ناکام کوشش کی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT