Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / میٹرو اسٹیشن میں خاتون کی پھانسی

میٹرو اسٹیشن میں خاتون کی پھانسی

نئی دہلی ، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون نے مبینہ طور پر یہاں دہلی میٹرو کے ایک اسٹیشن میں خود کو پھانسی پر لٹکاتے ہوئے خودکشی کرلی۔ عہدیداروں نے کہا کہ اس واقعہ کی اطلاع صبح تقریباً 8:30 بجے ملی جب کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن میں ایک صفائی کرمچاری نے حکام کو مطلع کیا کہ ایک عورت پلیٹ فام نمبر 2 کے ختم پر واٹر سپلائی پائپ کے قریب پھانسی پر جھول رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ غیرشناخت شدہ عورت کی عمر تقریباً 28 سال معلوم ہوتی ہے اور اس نے اپنا دوپٹہ استعمال کرتے ہوئے پھانسی لی ہے۔ میٹرو اور سی آئی ایس ایف عہدیداران جلد ہی وہاں پہنچے اور تحقیقات جاری ہے کہ یہ عورت نے کس طرح اور کب مبینہ خودکشی کی۔ پولیس میٹرو اسٹیشن کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی اسکیاننگ کررہی ہے۔

سری لنکائی بحریہ نے 16 ہندستانی ماہی گیروں کو گرفتار کیا
رامیشورم23مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی بحریہ نے سمندر میں مچھلی پکڑنے گئے 16 ہندستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی دو کشتیوں کو ضبط کرلیا ہے ۔محکمہ ماہی گیری کے حکام نے آج یہاں بتایا کہ تمل ناڈو کے رامیشورم اور ناگپٹنم کے ماہی گیروں کو کل رات مچھلی پکڑنے کے دوران الگ الگ جگہوں سے گرفتار کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT