Sunday , November 18 2018
Home / ہندوستان / میٹرو اسٹیشن پر 20 کارتوس کے ساتھ خاتون گرفتار

میٹرو اسٹیشن پر 20 کارتوس کے ساتھ خاتون گرفتار

نئی دہلی22جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) دارالحکومت کے آدرش نگر میٹرو اسٹیشن پر سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے 20 کارتوس کے ساتھ ایک عورت کو حراست میں لیاہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات سیکورٹی چیکنگ کے دوران ایک عورت کے پرس سے 20 کارتوس ملے ۔ اس عورت کے ساتھ دو مرد بھی ہیں جو اس کے کنبہ کے رکن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عورت اترپردیش کے مراد آباد کی رہنے والی ہے ۔ پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے بتایا کہ ضبط کارتوس اس کے شوہر کا ہے ۔ عورت کہنا ہے کہ اس کے شوہر کے پاس لائسنس شدہ پستول ہے اور کارتوس اسی کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عورت کی باتوں میں تضاد ہے ۔

TOPPOPULARRECENT