Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل اسٹیشنوں پر اسمارٹ پارکنگ کی سہولت

میٹرو ریل اسٹیشنوں پر اسمارٹ پارکنگ کی سہولت

جدید ٹکنالوجی کا استعمال ، میٹرو اسٹیشنوں پر کام زور و شور سے جاری
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : میٹرو مسافرین اب میٹرو اسٹیشنس میں اپنی گاڑیاں پارک کر کے سفر پر روانہ ہوسکتے ہیں ۔ میٹرو عہدیداران پارکنگ کے لیے جدید ٹکنالوجی کا مکمل استعمال کررہے ہیں اور ناگول تا میاں پور 24 میٹرو اسٹیشنوں میں عہدیدارن کی جانب سے اسمارٹ پارکنگ کی سہولت متعارف کی جارہی ہے ۔ ’ پارک حیدرآباد ‘ کے نام اینٹی گریٹیڈ اسمارٹ پارکنگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز کررہے ہیں اور اسی مناسبت سے پارکنگ فیس دوپہیہ والی گاڑیوں کے لیے فی گھنٹہ 3 روپئے تو چار پہیہ والی گاڑیوں کے لیے فی گھنٹہ 8 روپئے فیس مقرر کی گئی ہے اور ساتھ ہی پارکنگ اسٹیشنس میں مفت وائی فائی کی سہولت بھی رہے گی ۔ واضح رہے کہ علاوہ ازیں گاڑیاں پارکنگ کرنے والے مسافرین پارکنگ فیس بھی اسی ایپ کے ذریعہ ادا کرسکتے ہیں ۔ تمام پارکنگ سنٹرس میں گاڑیوں کی حفاظت کے لیے سی سی کیمروں کو نصب کرتے ہوئے کمانڈ کنٹرول کے ذریعہ 24 گھنٹے نظر رکھی جائے گی ۔ اور اگر پارکنگ سنٹرس میں کوئی مسئلہ پارکنگ سے متعلق درپیش ہو تو وہاں موجود عملہ یا الکٹرانک مشینوں کے ذریعہ مسئلہ کو فوری حل کردیا جائے گا ۔۔
شی ٹیم کے قیام کے بعد خواتین محفوظ : ڈیبورہ
شمس آباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع پالماکول میں شمس آباد ماڈل اسکول میں شمس آباد زون شی ٹیم کی جانب سے شعور بیداری مہم چلائی گئی ۔ جس میں شی ٹیم سب انسپکٹر محترمہ ڈیبورہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کی حفاظت کے لیے ریاست تلنگانہ میں شی ٹیم کا قیام عمل میں آیا ۔ شی ٹیم کے قیام کے بعد ریاست میں لڑکیاں اور خواتین محفوظ ہوگئی ہیں ۔ لڑکیوں یا خواتین کے چھیڑ چھاڑ کے واقعات میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے اور بہت جلد اس پر مکمل قابو پالیا جائے گا ۔ اگر کہیں بھی ایسے واقعات دیکھے تو فورا 100 پر اطلاع کریں یا پھر 9490617354 پر اطلاع دیں ۔ ان کے خلاف فورا کارروائی کی جائے گی ۔ آج شی ٹیم پورے ملک کے لیے مثال بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین کو خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کی حفاظت کے لیے ہر وقت شی ٹیم موجود ہے ۔۔

فری آئی کیمپ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( راست ) : حیدرآباد آئی کیر اسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعرات کو کبریٰ آئی کلینک چوراہا نامپلی سرکاری دواخانہ پر آئی اینڈ میڈیکل کیمپ منعقد ہے ۔ اوقات صبح 10 تا دوپہر 1 بجے ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 23244363 پر ربط کریں ۔۔
جلسہ عطائے خلعت و عرس شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( راست ) : حسنات العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ عطائے خلعت فارغین حفظ و عرس شریف بانی مدرسہ سراج نقشبند الحاج محمد یوسف فیض اللہ شاہ نقشبندی زیر صدارت مولانا محمد خواجہ شریف ، زیر نگرانی مولانا محمد عبدالمجید صدیقی نظامی ، 12 جولائی کو بعد عصر مسجد راشدی شاہ نگر مصری گنج میں منعقد ہوگا ۔ مولانا حافظ سید شاہ بدیع الدین صابری ، پروفیسر سید جہانگیر ، مولانا سید شاہ محمد خضر نقشبندی ، مولانا غلام مرتضی صدیقی تحسین شاہ ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بخاری نقشبندی ، مولانا سید شاہ ضیا الدین نقشبندی کے علاوہ دیگر علماء مشائخ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا حافظ علی محمد نقشبندی تعلیمی رپورٹ پیش کریں گے ۔ سجادہ نشین صندل مالی انجام دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT