Wednesday , August 15 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل مسافروں کیلئے اسٹیشنوں پر طبی امدادی سنٹرس

میٹرو ریل مسافروں کیلئے اسٹیشنوں پر طبی امدادی سنٹرس

 

حیدرآباد۔ 12 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل مسافرین کو سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ مسافرین کے تحفظ کو بھی یقینی بنارہی ہے اور مسافرین میں سے اگر کوئی دوران سفر بیمار ہوجائے یا کوئی حادثہ پیش آجائے تو انہیں فوری طبی امداد دینے کیلئے ہر ایک اسٹیشن میں علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ صحت کے اعتبار سے کسی بھی مسئلہ سے فوری نمٹنے کیلئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں کو منتقل کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اس مناسبت سے ہر ایک اسٹیشن کی درمیانی منزل پر خصوصی کیبن بنائے جارہے ہیں جن میں ڈاکٹر، نرس، طبی عملہ اور اسٹریچر ادویہ وغیرہ دستیاب رہیں گی۔ مسافرین کو ہنگامی حالات سے آگاہ کرنے کیلئے ایمرجنسی لائیٹس اور سگنلس بھی لگائے جارہے ہیں۔ اگرچہ حادثات کے امکانات سے پاک میٹرو لائن اور اسٹیشن تعمیر کئے جارہے ہیں۔ خدانخواستہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے۔ ہر ایک اسٹیشن میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے عملہ کا تقرر اور ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی اشیاء، مسافرین کو آگاہ کرنے کیلئے ایمرجنسی لائیٹنگ اورسگنلس، آتش فرو آلات اور اشیاء، ہنگامی حالات سے افسرس اور عملہ کو فوری آگاہ کرتے ہوئے ایمبولینس کی فراہمی، ریسکیو ٹیموں کی فوری طلبی، دواخانوں کو ہنگامی حالات سے واقفیت دینے جیسے تمام انتظامات کیلئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں مسافرین کے مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اسٹیشن ماسٹرس کا تقرر بھی کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT