Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل مسافرین کے لیے تین سوبائیک اسٹیشن

میٹرو ریل مسافرین کے لیے تین سوبائیک اسٹیشن

ایچ بی سی ، حیدرآباد میٹرو ریل یو این ہبٹیٹ کے درمیان معاہدہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد بائسکلننگ کلب ، حیدرآباد میٹرو ریل اور یو این ہبٹیٹ کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت معاہدہ عمل میں آیا ۔ اس کی رو سے میٹرو ریل مسافرین کی سہولت کے لیے حیدرآباد میں تین سو بائیک اسٹیشنس قائم کئے جائیں گے ۔ این وی ایس ریڈی ایم ڈی حیدرآباد میٹرو ریل نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کروایا ۔ ان کے ہمراہ صدر نشین ایچ بی سی ڈی وی منوہر ، میرایڈیلڈ آسٹریلیا یارووڈ و دیگر موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ میٹرو ریل اسٹیشنس پر دس ہزار بائیک کو رکھا جائے گا ایک کارڈ کی مدد سے ان بائیکس کو مسافرین کو دیا جائے گا اور واپس لیا جائے گا ۔ حیدرآباد بائسکلننگ کلب کی رکنیت مفت ہے ۔ یہاں بائیسکلوں کو واجبی داموں پر فراہم کیا جائے گا ۔ میٹرو ریل اسٹیشنس کے درمیان مسافرین کو رابطہ فراہم کرنے کی غرض سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ این وی ایس ریڈی ایم ڈی میٹرو ریل نے بائیسکلس کی فراہمی پر ایچ بی سی کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے تمام تر تعاون فراہم کیا جارہا ہے ۔ مئیرایڈیلڈ آسٹریلیا اسٹیفن یارووڈ نے کہا کہ شہر انسان کی طرح ہوتے ہیں جس طرح انسانوں کی نگہداشت کی جاتی ہے شہروں کی بھی ضروری ہے ۔ آخر میں ٹی ایس این ریڈی نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT