Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل پراجکٹ سے متاثرہ جائیداد مالکین کے معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ

میٹرو ریل پراجکٹ سے متاثرہ جائیداد مالکین کے معاوضہ میں اضافہ کا مطالبہ

حیدرآباد۔5اگست(سیاست نیوز) اسمبلی حلقہ ملک پیٹ میں جاری میٹرو ریل پراجکٹ سے متاثرہ عمارتوں کے مالکین کو فراہم کئے جانے والے معاوضہ میںاضافہ کے لئے مرکزی حکومت سے نمائندگی کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری میر عنایت علی باقری‘ منور خان پرویز اور ٹی آر ایس قائد لائق علی نے رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کویتا کلواکنتالا کو ایک یادواشت پیش کی اور کہاکہ میٹرو ریل پراجکٹ کی وجہہ سے منہدم کئے جانے والی عمارتوں کا معاوضہ بھی انہدام سے قبل ہی ادا کیا جائے تاکہ متبادل جائیداد کی خریدی کے لئے متاثرین کو سہولت مل سکے۔ میر عنایت علی باقری ریاستی سکریٹری ٹی آر ایس کے ہمراہ شریمتی کویتا سے ملاقات کرنے والے ٹی آر ایس کے وفد نے میٹروریل پراجکٹ کے نام پر کی جانے والے کھدوائی سے عوام کو پیش انے والی دشواریوں کا بھی اس موقع پر تذکرہ کیا اور کہاکہ نلگنڈہ چوراہے تاکہ چادر گھاٹ جگہ جگہ کھڈوں اور گڑہوں کے سبب عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ وفد نے اپنی یادواشت میںپرانے شہر میں بنیادی سہولتوں کی فراہم کے لئے بلدی ‘ برقی اور آبرسانی محکموں کے عہدیداروں کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا بھی ذکر کیا۔وفد نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کی مرکز میں نمائندگیوں کو قابلِ ستائش قراردیااور اس بات کی بھی امید ظاہر کی کہ مستقبل میںتلنگانہ اور تلنگانہ کی عوام کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کے خلاف بے باک انداز میںٹی آر ایس پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ مرکز حکومت سے وضا حت طلب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT