Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل پراجکٹ میں 3 تبدیلیوں کی تجویز

میٹرو ریل پراجکٹ میں 3 تبدیلیوں کی تجویز

حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی موجودہ ہیئت میں تین تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔ آج سرکاری طور پر یہ اعلان کیا گیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے موجودہ پراجکٹ میں تبدیلیوں کے مسئلہ پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت میٹرو ریل پراجکٹ کو اِس انداز میں مکم

حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی موجودہ ہیئت میں تین تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے۔ آج سرکاری طور پر یہ اعلان کیا گیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے موجودہ پراجکٹ میں تبدیلیوں کے مسئلہ پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت میٹرو ریل پراجکٹ کو اِس انداز میں مکمل کرنا چاہتی ہے کہ کوئی مذہبی عبادت گاہ یا شہر کی کوئی قدیم تاریخی ورثہ کی حامل عمارت متاثر نہ ہو۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جن تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے، سرکاری طور پر اِسے پراجکٹ ڈیولپر لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) کو کل واقف کرادیا جائے گا۔ اِن تبدیلیوں کے بارے میں ایل اینڈ ٹی کے صدرنشین اے ایم نائک اور چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ملاقات کے دوران حال ہی میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ چیف منسٹر نے آج جائزہ اجلاس منعقد کیا تاکہ اُن تبدیلیوں کے بارے میں قطعی فیصلہ کیا جاسکے جن سے ایل اینڈ ٹی نے اتفاق کرلیا ہے۔ تلنگانہ کے چیف سکریٹری راجیو شرما، میٹرو ریل پراجکٹ کے عہدیداران اور سیاسی پارٹی کے فلور لیڈر نے اجلاس میں شرکت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اِس اجلاس میں پرانے شہر میں میٹرو ریل الائنمنٹ کی تبدیلی کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیاسی پارٹی کے فلور لیڈر نے چیف منسٹر تلنگانہ کو ایک مکتوب حوالہ کیا جس میں پرانے شہر میں میٹرو ریل پراجکٹ کے تعلق سے تبدیلیوں پر مبنی تجاویز شامل تھیں۔ چیف منسٹر نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میٹرو ریل کو قانون ساز اسمبلی عمارت کے پچھلی حصہ سے گزرنا چاہئے تاکہ اسمبلی اور تلنگانہ یادگار شہیدان کا وقار متاثر نہ ہو۔ واضح رہے کہ یہ یادگار اسمبلی عمارت کے روبرو واقع ہے۔ دوسری تبدیلی کی تجویز سلطان بازار سے متعلق جہاں کے بارے میں چیف منسٹر کی رائے یہ ہے کہ ایک علیحدہ راستہ ہونا چاہئے جو ویمنس کالج کے عقب سے گزرے اور یہ بڑی چاؤڑی سے املی بن کی طرف جائے۔ اجلاس میں یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں کئی مذہبی عبادت گاہیں اور ایک ہزار مکانات متاثر ہوں گے۔ چیف منسٹر نے اِس سلسلہ میں ایک نئی روٹ کی خواہش کی تاکہ کوئی بھی متاثر نہ ہونے پائے۔ قبل ازیں ایل اینڈ ٹی نے حکومت تلنگانہ کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے پراجکٹ کے راستوں اور دیگر زیرتصفیہ معاملات کی جلد از جلد یکسوئی کی درخواست کی تھی۔ یہ پراجکٹ 15 ہزار کروڑ روپئے سے زائد کا ہے جس کے تحت شہر میں 72 کیلو میٹر طویل میٹرو ریل سرویس شروع کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT