Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل پراجکٹ کا تیزی سے کام جاری

میٹرو ریل پراجکٹ کا تیزی سے کام جاری

مقررہ وقت سے قبل تکمیل کی توقع
حیدرآباد 12 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے جاری کام مقررہ وقت سے قبل ہی مکمل کرلئے جائیں گے اور 15 اکٹوبر تک ناگول تا امیرپیٹ کے علاوہ میاں پور لین کے کاموں کی تکمیل یقینی بنانے کے لئے خصوصی منصوبہ پر عمل کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ریل کو 15 نومبر تک سی ایم آر ایف سے سیفٹی سرٹیفکٹ حاصل ہوجانے کی توقع ہے۔ پراجکٹ سے وابستہ ایک عہدیدار نے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اِس پراجکٹ کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے اُسے ملحوظ رکھتے ہوئے مؤثر طور پر کام پایہ تکمیل کو پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حیدرآباد میٹرو ریل کا افتتاح اگر وزیراعظم نریندر مودی کریں گے تو یہ پہلا موقع ہوگا جہاں کسی میٹرو ریل کا وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ہو۔ اُنھوں نے بتایا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کو مضافاتی علاقوں سے مربوط کرنے کے لئے آر ٹی سی، ایم ایم ٹی ایس، آٹوز اور کیاب سرویس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اِس ضمن میں مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پراجکٹ کے افتتاح کے سلسلہ میں وقت کے تعین کے بعد منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ مسٹر این وی ایس ریڈی اور منیجنگ ڈائرکٹر ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ ایل مسٹر شیوانند نے خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ اُنھوں نے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT