Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل پراجکٹ کی پیشرفت پر چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس

میٹرو ریل پراجکٹ کی پیشرفت پر چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری کے پردیپ چندرا نے آج حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی پیشرفت پر اسپیشل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے اس اجلاس میں موجود سینئیر عہدیداروں کو بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کی تیز تر تکمیل میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور حکومت کے تمام محکمہ جات اس باوقار پراجکٹ کے کام میں بھر پور تعاون کریں گے ۔ اس موقع پر حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے اس پراجکٹ کے کاموں کی پیشرفت پر ایک تفصیلی پریزینٹیشن دیا اور چیف سکریٹری کو بتایا کہ 61 کلو میٹر کے فاونڈیشنس ، 58 کلو میٹر کے پلرس اور 49 کلو میٹر وئیڈکٹ مکمل ہوگئے ہیں اور چیف منسٹر کی جانب سے نومبر کے اواخر میں اس پراجکٹ کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد سے پھر اس کے کاموں میں تیزی پیدا ہوگئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT