Wednesday , February 21 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل چلانے 35 عدد لوکو پائیلٹس کا انتخاب

میٹرو ریل چلانے 35 عدد لوکو پائیلٹس کا انتخاب

پراجکٹ کے افتتاح کی تیاریاں زور و شور سے جاری، وزیراعظم کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) میٹرو ریل پراجکٹ کا آئندہ تین دن میں آغاز ہوجائے گا جس کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ حکومت کے اس باوقار پراجکٹ میں خواتین کو اہمیت دی جارہی ہے۔ میٹرو ٹرین چلانے کے لئے 35 خاتون ’’لوکو پائیلٹس‘‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے عوام میٹرو ٹرین کا بڑی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ 28 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں میٹرو ریل پراجکٹ کے افتتاح کے بعد عوام کا انتظار ختم ہوجائے گا۔ دوسرے دن صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک میٹرو ریل ناگول تا میاں پور تقریباً 30 کیلو میٹر کے سفر کے لئے دستیاب رہے گی۔ عوام کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے میٹرو ٹرین کے اوقات میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میٹرو ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے تمام شعبوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پراجکٹ پر حیدرآباد میں عمل ہورہا ہے اور 35 خواتین کا لوکو پائیلٹس کی حیثیت سے انتخاب کیا گیا ہے۔ ابھی تک 100 خواتین کو میٹرو ٹرین چلانے کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ جن میں 35 خواتین ٹرائیل رن کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔ ڈیڑھ سال سے یہ خواتین بحیثیت لوکو پائیلٹس کی طرز پر ٹرائیل رن چلارہی ہیں۔ ان میں بیشتر خاتون انجینئرنگ گریجویٹس ہیں ان خواتین نے اپنے آپ کو ہر کام کرنے کی صلاحیت رکھنے کا جیتا جاگتا ثبوت دیا ہے۔ ٹرین چلانے کا موقع ملنے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اس سلسلہ میں جب خواتین لوکو پائیلٹس سے بات چیت کی گئی تو انھوں نے بتایا کہ جب خواتین چاند پر جاسکتی ہیں تو ان کیلئے میٹرو ٹرین چلانا کونسی بڑی بات ہے۔ میٹرو ٹرین چلانے کیلئے خواتین کی خدمات حاصل کی جارہی ہے۔ جس سے وہ بیحد خوش ہیں۔

TOPPOPULARRECENT