Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل کاموں میں پیشرفت کا جائزہ

میٹرو ریل کاموں میں پیشرفت کا جائزہ

ٹریفک آمد و رفت بہتر بنانے پر توجہ، چیف سکریٹری کا عہدیداروں کیساتھ اجلاس

ٹریفک آمد و رفت بہتر بنانے پر توجہ، چیف سکریٹری کا عہدیداروں کیساتھ اجلاس

حیدرآباد 3 مارچ (آئی این این) تلنگانہ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج اسپیشل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کیا جس میں حیدرآباد میٹرو ریل (ایچ ایم آر) پراجکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایچ ایم آر منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے 21 فروری کو منعقدہ ٹاسک فورس اجلاس کے فیصلوں پر اب تک کی کارروائی رپورٹ پیش کی۔ چیف سکریٹری نے 281 جائیدادوں کے موقف کا جائزہ لیا۔ اِن میں 214 خانگی اور 67 سرکاری و بلدی جائیدادیں ہیں۔ این وی ایس ریڈی نے چیف سکریٹری کو بتایا کہ گزشتہ اجلاس کے بعد سے اب تک 24 جائیدادیں منہدم کردی گئی ہیں۔ مزید 125 جائیدادوں کے لئے چیکس عنقریب جاری کئے جائیں گے۔ چیف سکریٹری نے اِس پیشرفت کی ستائش کی اور مابقی جائیدادوں کے لئے قطعی تاریخ مقرر کی۔ ڈاکٹر راجیو شرما نے رنگ محل جنکشن تا مہاتما گاندھی بس اسٹیشن مربوط کرنے والے تیسرے بریج کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ اُنھوں نے پرنسپل سکریٹری کو مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے تکنیکی اُمور کو حل کرنے کی ہدایت دی۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس (ٹریفک) ایم جیتندر نے میٹرو ریل کے کاموں کی وجہ سے ٹریفک آمد و رفت میں بہتری کے سلسلہ میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی سے واقف کرایا۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات سے وابستہ عہدیداروں نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT