Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / میٹرو ریل کام کے دوران سلاخ گرنے سے خاتون شدید زخمی

میٹرو ریل کام کے دوران سلاخ گرنے سے خاتون شدید زخمی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : نامپلی کے علاقہ میں ایک خاتون آج اس وقت زخمی ہوگئیں جب وہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامپلی میں میٹرو ریل پلر سے ایک وزنی لوہے کا سلاخ خاتون کے سرپر گر گیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی عظمیٰ حفیظ کو حیدرگوڑہ کے کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس خاتون کی حالت کو تشویش ناک بتایا اور آئندہ 72 گھنٹوں تک اس خاتون کی صحت کے متعلق کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ۔ سمجھا جارہا ہے کہ مار کی شدت سے خاتون کوما میں چلی گئیں ۔ عظمیٰ حفیظ رین بازار علاقہ کے ساکن عبدالحفیظ کی اہلیہ ہیں ۔ نامپلی پولیس نے شوہر کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT