Tuesday , August 14 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل کے اسمارٹ کارڈ خریدنے عوام میں مسابقت

میٹرو ریل کے اسمارٹ کارڈ خریدنے عوام میں مسابقت

حیدرآباد۔ 26 نومبر (سیاست نیوز) میٹرو ریل کے اسمارٹ کارڈ خریدنے عوام میں مسابقت دیکھی گئی۔ 28 نومبر کو وزیراعظم میٹرو ریل کا افتتاح کریں گے اور 29 نومبر سے میٹرو ٹرین عوام کیلئے دستیاب رہے گی۔ حیدرآباد میٹرو ریل ادارہ نے آج صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک میٹرو اسمارٹ کارڈ کی فروخت کا آغاز کیا جس کو خریدنے عوام میں جوش و خروش دیکھا گیا ہے۔ ناگول، تارناکہ، پرکاش نگر، ایس آر نگر میٹرو اسٹیشن سے اسمارٹ کارڈ فروخت کیا گیا۔ عام طور پر میٹرو اسمارٹ کارڈ کی قیمت200 روپئے ہے۔ اس کارڈ میں 2,000 روپئے تک ری چارج کی سہولت ہے جس کی مہلت 365 دن رہے گی۔ مہلت کی تکمیل کے بعد دوبارہ ری چارج کیا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ کارڈ استعمال کرنے والوں کو ٹکٹ کی قیمت میں 5% کی رعایت رہیگی۔ اسمارٹ کارڈ رکھنے والے افراد میٹرو اسٹیشن میں آٹومیٹک کلکشن گیٹس کے پاس کارڈ سواپ کرتے ہوئے اندر داخل ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT