Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ریل کے پُل سے پانی گرنے کا ویڈیو ، میٹروریل منیجنگ ڈائرکٹر کی وضاحت

میٹرو ریل کے پُل سے پانی گرنے کا ویڈیو ، میٹروریل منیجنگ ڈائرکٹر کی وضاحت

حیدرآباد27اگست (سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآباد میں دو دن پہلے ہوئی بارش کے بعد میٹرو ریل کے پُل پر سے پانی گرنے کے ویڈیو کے سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے پر میٹروریل کے منیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے ردعمل ظاہر کیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ان علاقوں میں میٹرو ریل کے پُل سے پانی کا اخراج عمل میں آرہا ہے جہاں پٹریوں کا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اندرونی پائپ کے سسٹم کی مدد سے مکمل پٹریوں کے قریب سے جمع شدہ پانی کو باہر چھوڑ اجائے گا۔انہو ں نے کہا کہ شہر میں ابھی میٹرو ریل کے کام جاری ہیں۔ان کاموں کی تکمیل کے بعد اس کے ستونوں سے پانی نیچے آجائے گا اور راہگیروں پر یہ پانی نہیں گرے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ کاموں کے جاری رہنے پر ایسا ہوا ہے کیونکہ دو دن پہلے شہر میں شدید بارش ہوئی تھی۔واضح رہے کہ سوشیل میڈیا پر اس سلسلہ میں ویڈیو وائرل ہوگیا تھاجس میں دکھایا گیا تھا کہ یہ پانی سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر گررہا ہے ۔ایک شخص نے اپنی کار چلاتے ہوئے یہ ویڈیو بنائی ۔ حیدرآباد میں کئی مقامات پر میٹرو ریل کے کام چل رہے ہیں جس سے عوام کو مشکلات کاسامناہے ۔

TOPPOPULARRECENT