Wednesday , December 12 2018

میٹرو ریل کے کاموں کی سست رفتار پر چیف سکریٹری کی برہمی

حیدرآباد 21 فروری ( سیاست نیوز) چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے گریٹر حیدرآباد حدود میں میٹرو ریل کے کاموں کی سست رفتار پر برہمی کا اظہار کیا اور آج میٹرو ریل پراجکٹ کے جاری کاموں کی تفصیلات سے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کر کے تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ میٹرو ریل پراجکٹ کیلئے حصول اراضیات معاملتوں میں عہدیداروں کے اقدامات پر چیف سکریٹری نے اطمینان و اعتماد کا اظہار کیا اور عہدیداران کو ہدایت کی کہ آلوگڈہ باوی کے پاس پلروں کے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کریں ۔ بتایا جاتا ہے کہ خیریت آباد کے پاس پلروں کی تعمیر کیلئے پولیس سے اجازت حاصل کرنے تیز اقدام کرنے کی ہدایات دیں ۔ علاوہ ازیں معظم جاہی مارکٹ کے پاس بھی تعمیری کاموں کیلئے اجازت ناموں کے حصول کیلئے تیز تر اقدامات کریں ۔ جہاں کہیں بھی میٹرو ریل کام جاری ہیں وہاں ٹریفک میں خلل کے بغیر متبادل اقدامات کرنے کی ہدایات دیں ۔

TOPPOPULARRECENT