میٹرو ریل کے کرایوں کا اعلان

اقل ترین 10 روپئے اور اعظم ترین کرایہ 60 روپئے ، اسمارٹ کارڈ کا بھی آغاز
حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل ( حیدرآباد ) لمٹیڈ نے آج حیدرآباد میٹرو ٹرین کے لیے کرایوں کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی 28 نومبر کو اس پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کریں گے ۔ 29 نومبر سے میٹرو ریل خدمات کا صبح 6 بجے آغاز ہوگا اور یہ ناگول ۔ امیر پیٹ ۔ میاں پور سیکشن پر 30 کیلو میٹر مسافت کا احاطہ کرے گی ۔ کرایوں کا آغاز 2 کلومیٹر کے لیے کم از کم 10 روپئے سے ہورہا ہے جو 26 کیلو میٹر سے زیادہ سفر کے لیے زیادہ سے زیادہ 60 روپئے ہے ۔ 2 کیلو میٹر سے لے کر 4 کیلو میٹر تک سفر کے لیے کرایہ 15 روپئے ہوگا اور 4 سے لے کر 6 کیلو میٹر سفر کے لیے میٹرو ٹرین کا کرایہ 25 روپئے ہوگا ۔ 6 سے لے کر 8 کیلو میٹر تک کے لیے 30 روپئے اور 8 سے 10 کیلو میٹر تک 35 روپئے اسی طرح 10 کیلو میٹر سے 14 کیلو میٹر تک میٹرو ٹرین کا کرایہ 40 روپئے اور 14 سے 18 کیلو میٹر تک 45 روپئے ہوگا ۔ اسی طرح 18 کیلو میٹر سے لے کر 22 کیلو میٹر تک 50 روپئے اور 22 سے 26 کیلومیٹر تک 55 روپئے ہوگا ۔ 26 کیلو میٹر سے زائد سفر کے لیے 60 روپئے کرایہ ادا کرنا ہوگا ۔۔
نشان سلسلہ
فاصلہ کیلو میٹر میں
مجوزہ کرایہ
1
2 کیلو میٹر تک
10
2
2 سے 4 کیلو میٹر تک
15
3
4 سے 6 کیلو میٹر تک
25
4
6سے 8 کیلو میٹر تک
30
5
8 سے 10 کیلو میٹر تک
35
6
10 سے 14 کیلو میٹر تک
40
7
14 سے 18 کیلو میٹر تک
45
8
18 سے 22 کیلو میٹر تک
50
9
22 سے 26 کیلو میٹر تک
55
10
26 سے زائد
60
حیدرآباد میٹرو ریل نے اقل ترین کرایہ 10 روپئے اور اعظم ترین کرایہ 60 روپئے مقرر کیا ہے ۔ ٹوکن یا اسمارٹ کارڈ 29 نومبر سے کسی بھی اسٹیشن سے خریدا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ مسافرین کی سہولت کے لیے 26 نومبر سے 10 بجے صبح تا 5 بجے شام اسمارٹ کارڈ درج ذیل میٹرو اسٹیشن پر فروخت کیے جارہے ہیں ۔ (1) ناگول (2) تارناکہ (3) پرکاش نگر (4) ایس آر نگر ۔۔

TOPPOPULARRECENT