Saturday , January 19 2019

میٹرو ٹرینس میں شی ٹیمیں سرگرم

حیدرآباد 3 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کی شی ٹیمیں شہر میں نئی شروع کردہ میٹرو ٹرینوں میں سرگرم ہوگئی ہیں اور یہاں خواتین اور لڑکیوں کو ہراسانی کی روک تھام کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ ٹیمیں دوسرے عام شہریوں کی طرح ٹرینوں میں سفر کرکے سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہیں اور کسی بھی ہراسانی پر وہ ریکارڈ کر رہی ہیں تاکہ ویڈیو ثبوت رکھتے ہوئے مقدمات درج کئے جائیں۔ شی ٹیموں کی جانب سے شعور بیداری مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو واقف کروایا جاسکے کہ شی ٹیموں سے کس طرح رابطہ کیا جاسکے ۔ ٹیموں کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراسانی کو خاموشی سے برداشت نہیں کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT