Wednesday , February 21 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ٹرین اور پرانے شہر کی عوام پر کل جماعتی اجلاس

میٹرو ٹرین اور پرانے شہر کی عوام پر کل جماعتی اجلاس

حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : ٹی آر ایس بھون ( اولڈ سٹی ) میں میٹرو ٹرین اور پرانے شہر کی عوام کے زیر عنوان کل جماعتی میٹنگ بروز ہفتہ 25 نومبر کو بعد نماز مغرب جناب راشد شریف سینئیر قائد ٹی آر ایس کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔ مہمان خصوصی جناب سید عزیز پاشاہ کے علاوہ جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ ، جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی ، جناب عبداللہ سہیل صدر کانگریس کمیٹی گریٹر حیدرآباد ، جناب محمد غوث سابق کارپوریٹر ، جناب ساجد شریف کانگریس ، جناب ای ٹی نرسمہا سی پی آئی سٹی سکریٹری ، مسٹر ایم سرینواس سکریٹری سی پی آئی ایم گریٹر حیدرآباد ، جناب تاج الدین تلگو دیشم اسٹیٹ پریسیڈنٹ اقلیتی سیل ، جناب محمد ثناء اللہ خاں جنرل سکریٹری ٹی پی ایف ، جناب خالد حسن سکریٹری عوامی مومنٹ انصاف ، جناب احمد شریف صدر سیکولر سوسائٹی کے علاوہ دیگر قائدین اس اہم میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT