Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / میٹرو ٹرین میں دھویں سے دہشت ، مسافروں کا تخلیہ

میٹرو ٹرین میں دھویں سے دہشت ، مسافروں کا تخلیہ

نئی دہلی ۔ /8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میٹرو ٹرین کے ایک ڈبہ سے کثیف دھویں کا بادل اٹھتا ہوا نظر آیا جس کی وجہ سے ٹرین کے مسافروں میں دہشت پھیل گئی ۔ تاہم تمام مسافرین کو محفوظ طور پر تخلیہ کروادیا گیا ۔ میٹرو ٹرین کے عہدیداروں نے اس واقعہ کو آتشزدگی تسلیم کرنے سے انکار کیا ۔ حالانکہ آتش فرو عملہ کو طلب کیا گیا تھا ۔ جس کے بموجب معمولی سی آگ سے ٹرین کو تھوڑا سا نقصان پہونچا ہے ۔ اس ٹرین کو روک دیا گیا  اور مزید جانچ کیلئے کیرتی نگر یارڈ منتقل کیا گیا ۔ 4 بجے شام پٹیل نگر اسٹیشن پر ٹرین کے آخری ڈبہ سے دھواں اکھتا ہوا دیکھا گیا تھا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ایرکنڈیشنگ نظام کی خرابی کی وجہ سے دھواں خارج ہوا تھا ۔ میٹرو ٹرین میں کئی مسافر سوار تھے جن کا بحفاظت تخلیہ کروادیاگیا ۔

TOPPOPULARRECENT