Saturday , December 15 2018

میٹرو ٹرین میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ پر ریٹائرڈ سرکاری ملازم گرفتار

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے با وقار حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے آغاز کے ساتھ جرائم بھی شروع ہوگئے ہیں ۔ انتہائی مصروف ٹرینوں میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ منظر عام پر آیا ۔ جہاں رچہ کنڈہ شی ٹیم نے ایک 65 سالہ ضعیف شخص کو گرفتار کرلیا جو میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران ایک نوجوان لڑکی کی تصویر کشی کر رہا تھا ۔ تاہم لڑکی اس ضعیف شخص کی اس گہناؤنی حرکت سے انجان تھی ۔ جو شی ٹیم کی نظروں میں آگیا ۔ شی ٹیم کی اس کارروائی پر خواتین مسافرین نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور شی ٹیم رچہ کنڈہ کی کارکردگی کی ستائش کی ہے ۔ 65 سالہ این نرسمہا جو ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے محکمہ تعلیم سے وابستہ تھا جو عبداللہ پور میٹ پدا عنبرپیٹ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص میٹرو ٹرین میں اپنے روبرو بیٹھی ہوئی ایک جوان لڑکی کی تصاویر کو سیل فون میں قید کر رہا تھا اور لڑکی اس سے انجان تھی ۔ اس نے قابل اعتراض انداز میں تصاویر نکالی تھی ۔ شی ٹیم نے اسے گرفتار کرتے ہوئے اپل پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT