Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ٹرین پراجکٹ ، وزیر اعظم کی جانب سے افتتاح کی ہنوز عدم توثیق

میٹرو ٹرین پراجکٹ ، وزیر اعظم کی جانب سے افتتاح کی ہنوز عدم توثیق

حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 28نومبر کو میٹرو ٹرین مرحلہ I کے افتتاح کی ہنوز توثیق نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نریندر مودی عالمی بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچ رہے ہیں لیکن میٹرو ٹرین پراجکٹ کے افتتاح کے معاملہ میں وزیر اعظم کے دفتر نے اب تک کوئی توثیق نہیں کی۔ ایس پی جی سے جو اطلاعات ملی ہیں اس کی بنیاد پر حکومت نے افتتاحی پروگرام کی تیاریاں جاری رکھی ہیں۔ کے ٹی آر کے اس بیان سے میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب کے معاملہ میں تجسس پیدا ہوگیا ہے۔ دو دن قبل تک میٹرو سیکورٹی کی منظوری پر غیر یقینی کیفیت تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کا دفتر 23 نومبر تک نریندر مودی کے دورہ حیدرآباد کا شیڈول جاری کردے گا۔

TOPPOPULARRECENT