Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / میٹرو ٹرین پراجکٹ میں ملازمت کا جھانسہ، دو افراد بشمول خاتون گرفتار

میٹرو ٹرین پراجکٹ میں ملازمت کا جھانسہ، دو افراد بشمول خاتون گرفتار

حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل میں ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیروزگار نوجوانوں کو لوٹنے والے دو افراد بشمول خاتون کو راچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ جس کا تعلق مہاراشٹرا ناگپور سے بتایا گیا ہے۔ انسپکٹر محمد محمد ریاض الدین کے مطابق 43سالہ راکیش بیڑو اور 34سالہ کرشنا کویتا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ گرفتار افراد نے تقریباً 9 لاکھ 75 ہزار روپئے تک کی دھوکہ دہی کی ہے اور کئی بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے نام پر دھوکہ دیا اور حیدرآباد میٹرو ریل میں ملازمت کے نام پر ایک بیروزگار سے اس نے 2 لاکھ روپئے وصول کرتے ہوئے فون کے ذریعہ انٹرویو بھی لیا تھا۔ سائبر کرائم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT