Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ٹرین پراجکٹ کام میں سست روی، ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ

میٹرو ٹرین پراجکٹ کام میں سست روی، ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ

چادرگھاٹ تا ملک پیٹ ٹریفک کے مسائل، سڑک پر پولیس اور بلدیہ کے حفاظتی انتظامات نظرانداز

حیدرآباد۔15جنوری(سیاست نیوز)شہر میں میٹرو ریل کے سست رفتاری سے کئے جانے والے کاموں کی وجہہ سے راہ گیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ تعطیلات کے ایام میںجہاں ٹریفک جام ہے وہیں پر عام دنوں میں عوام کو درپیش مشکلات پر کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔شہر کی جن سڑکوں پر میٹرو ریل کے تعمیراتی کام انجام دئے جارہے ہیں وہاںنہ صرف گڑھے اور کھڈے ہیںبلکہ سڑکوں کو بھی تنگ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے بیشتر راہ گیردفتر ‘ اسکولوں کو تاخیرسے پہنچنے کے لئے مجبور ہیں۔کئی مقامات پر ایمبولنس کی گاڑیاں بھی ٹریفک میںپھنسی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔ چادرگھاٹ چمن تا ملک پیٹ ریلوے برج تک گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول کی بات بن گئی ہے ۔ پچھلے چار دنوں سے سنکرانتی کی تعطیلات کے باوجو د بھی مذکورہ سڑک پر رات دیر گئے تک راہ گیر ٹریفک میں پھنسے رہنے کے لئے مجبور ہیں۔ عوام کو تکلیف پہنچائے بغیر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کے بجائے محکمہ میٹرو ریل او ربلدی حکام کی جانب سے سڑکوں کے دونوں کنارے پر رکاوٹیںڈال کر ٹریفک نظام کو مزید ابتر بنانے کاکام کیاجارہا ہے۔ ملک پیٹ ریلوے برج کے دونوں جانب اطراف واکناف میں گنجان آبادیاں‘ اسکولس او رکالج کے علاوہ سرکاری دفاتر بھی ہیںباوجود اسکے مذکورہ سڑک پر محکمہ بلدیہ اور ٹریفک پولیس کی جانب سے کسی قسم کے کوئی حفاظتی اقدامات بھی نہیںکئے گئے اور نہ ہی ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور جام کے بغیر راہ گیروں کو راستہ فراہم کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ متعلقہ حکام او ر ٹریفک عملے کو چاہئے کہ وہ ٹریفک نظام میںبہتری لانے کے لئے مذکورہ سڑک پر جہاں ٹریفک جام ہورہی ہے ۔ٹریفک پولیس جوانوں کو متعین کرتے ہوئے ٹریفک نظام میںبہتری لائے۔

TOPPOPULARRECENT