Tuesday , December 11 2018

میٹرو ٹرین کو یومیہ 7.63 لاکھ یونٹ برقی سربراہی

وزیراعظم کے ہاتھوں 28 نومبر کو ٹرین کے افتتاح کی تیاریاں مکمل
حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : میٹرو ٹرین کو ضرورت کے مطابق یومیہ7.63 لاکھ یونٹ برقی کی سربراہی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 28 نومبر کو میاں پور سے ایل بی نگر تک پہلے مرحلے کے لیے 30 کیلو میٹر تک چلائی جانے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح کررہے ہیں ۔ اس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ میٹرو ٹرین کو ضرورت کے مطابق برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ پٹریاں بچھادی گئی ہیں ۔ اسٹیشن تعمیر ہوگئے ہیں ڈپوز کو برقی کی سربراہی کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ میٹرو ٹرین کو روزانہ 7.63 لاکھ میگاواٹ برقی کی ضرورت ہے ۔ برقی کی سربراہی کے لیے اپل ، میاں پور ، یوسف گوڑہ ، ایم جی بی ایس کے علاقوں میں 220/132 کیلو واٹ کے ریوینگ سب اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ جہاں سے میٹرو ٹرین کے لیے خصوصی برقی لائن کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ ان ریسوینگ سب اسٹیشن میں ایرانولٹیڈ سب اسٹیشنس ، گیاس انولٹیڈ سب اسٹیشنس ، لگثرری سب اسٹیشنس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ فی الحال میاں پور اور اپل کے سب اسٹیشنس تیار ہوگئے ہیں ۔ ان دونوں سب اسٹیشنس سے چند دنوں تک برقی سربراہ کی جائیگی ۔ یوسف گوڑہ اور ایم جی بی ایس سب اسٹیشن کے کام تیزی سے جاری ہیں ۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کے عہدیداروں نے بتایا کہ 28 نومبر تک تمام تعمیری کام مکمل ہوجائیں گے ۔ میٹروٹرین کی آمد و رفت کو کسی بھی خلل سے پاک بنانے کے لیے ٹرانسکو نے خصوصی برقی لائن کا انتظام کیا ہے ۔ اس لائن سے سربراہ ہونے والی برقی کو ریسوینگ سب اسٹیشن تک پہونچایا جائے گا ۔ وہاں سے میٹرو ٹرین کو سربراہ کی جائے گی ۔ اگر اتفاق سے کسی ایک اسٹیشن میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوتی ہے تو دوسرے سب اسٹیشن سے میٹرو ٹرین کو برقی سربراہ کرنے کے متبادل انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ان چار سب اسٹیشن میں محکمہ برقی کے ٹیکنیکل عہدیدار 24 گھنٹے اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ برقی کے حساب کتاب کے لیے پاور میٹرس تنصیب کیے گئے ہیں ۔ برقی استعمال کا آٹو میٹک ریکارڈ ہوتا ہے ۔ کاریڈار I ۔ میاں پور تا ایل بی نگر ( 39 کیلو میٹر ) کے لیے 450 یونٹس کاریڈار II ، جے بی ایس تا فلک نما ( 15 کیلومیٹر ) کے لیے 300 یونٹس کاریڈار III ناگول تا شلپارامم ( 28 کیلو میٹر ) کے لیے 450 یونٹس درکار ہوتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT