Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ٹرین کیلئے تعمیراتی کام ، ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس متاثر

میٹرو ٹرین کیلئے تعمیراتی کام ، ایم ایم ٹی ایس ٹرین سرویس متاثر

وقار آباد ۔ گنٹور ایکسپریس کی روانگی میں بھی تاخیر ، ایس سی آر کا اعلان

وقار آباد ۔ گنٹور ایکسپریس کی روانگی میں بھی تاخیر ، ایس سی آر کا اعلان
حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( آئی این این) : میٹرو ریل کراسنگ کام کی انجام دہی کے لیے اتوار کو ساوتھ سنٹرل ریلوے ٹریک نٹ ورک میں رکاوٹ پیدا ہوگی ۔ ذرائع کے بموجب بروز اتوار 12 بجکر 15 منٹ تا 3 بجکر 15 منٹ کے درمیان ٹرین خدمات متاثر رہیں گی ۔ ایس سی آر نے مزید بتایا کہ دونوں شہروں کے بھرت نگر اور صنعت نگر اسٹیشنوں پر ٹرینوں کی آمد و رفت پر ٹریفک بلاک رہے گی ۔ ایم ایم ٹی ایس سرویس جو کہ لنگم پلی اور لنگم پلی ۔ فلک نما اور حیدرآباد ۔ لنگم پلی ایم ایم ٹی ایس کی چلائے جانے والی 18 سروسیس کو منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ دیگر چار ٹرینیں وقار آباد ، کاچی گوڑہ ، تانڈور ، حیدرآباد ، حیدرآباد تانڈور اور سکندرآباد وقار آباد خدمات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے ۔ اسی طرح مزید دو ٹرینیں جو کہ فلک نما ۔ حیدرآباد ایم ایم ٹی ایس سرویس کی خدمات بھی جزوی طور پر ملتوی کردی گئی ہیں ۔ یہ ٹرین خدمات جو کہ لنگم پلی سے چلائی جارہی تھیں یہ فی الفور سکندرآباد سے چلائی جائیں گے ۔ اس طرح ٹرین خدمات میں رکاوٹ کے باعث وقار آباد ۔ گنٹور پالندو ایکسپریس جو کہ وقار آباد سے ایک بجکر 45 بجے منٹ پر روانہ ہونے والی تھی اس پر نظر ثانی کی گئی ہے اب یہ ٹرین 2 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT