Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / میٹرو ٹرین کے لیے میر عالم منڈی تا شاہ علی بنڈہ کل مہا پدیاترا

میٹرو ٹرین کے لیے میر عالم منڈی تا شاہ علی بنڈہ کل مہا پدیاترا

رضاکارانہ تنظیموں کی شرکت ، محمد محمود علی سے نمائندگی
حیدرآباد۔15ڈسمبر(سیاست نیوز) اولڈ سٹی میٹرو ریل جے اے سی کنونیر وٹی آر ایس قائد جناب راشد شریف نے پرانے شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ پرانے شہر میںدوسرے مرحلے کے میٹر و ریل کی تعمیری سرگرمیو ں کی شروعات کے مقصد سے میٹروریل جے اے سی کی معلنہ مہا پدیاترا میں زیادہ سے زیادہ تعداد میںشریک ہوکر اس احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ جناب راشد شریف نے مزیدکہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میںپرانے شہر کی ترقی کو نظر انداز کیا جاتارہا ہے مگر اب علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آچکی ہے اور یہاں پر مسلمانوں کے مسیحا مانے جانے والے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی قیادت میں ٹی آر ایس برسراقتدار ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ چیف منسٹر کے ترقیاتی منصوبے عوام پر پوری طرح ظاہر ہیں ۔ ان کادعوی ہے کہ حکومت تلنگانہ پرانے شہر میںمیٹرو ٹرین لانا چاہتی ہے مگر سیاسی مفادات کے پیش نظر اس میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام اگر اس احتجاج میں بڑے پیمانے پر شامل ہوجائے گی تو میٹرو ریل انتظامیہ کو بھی جنگی خطوط پر دوسرے مرحلے کے کاموں کی پرانے شہر میںشروعات کرنی پڑے گی۔جناب راشد شریف نے کہاکہ اس ضمن میںمیٹرو ریل جے اے سی کے وفد نے نائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی سے بھی ملاقات کی تھی اور ان کو پرانے شہر کی عوام کو درپیش مشکلات سے واقف کروایا جس پر انہوں نے کہاکہ میرا تعلق خود پرانے شہر سے ہے او رمیں قدیم شہر حیدرآباد میںمیٹرو کی ضرورت کے متعلق اچھی طرح سے واقف ہوں ۔ انہوں نے چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو سے اس ضمن میںبات کرنے کا بھی جے اے سی وفد کو بھروسہ دلایا ہے۔ جناب راشد شریف نے کہاکہ 17ڈسمبر کو میر عالم منڈی سے شاہ علی بنڈہ تک مہا پدیاترا صبح دس بجے شروع ہوگی۔ انہو ںنے بتایا کہ کانگریس‘ سی پی ائی‘ سی پی ائی ایم‘ تلگودیشم‘ بی جے پی کے بشمول رضاکارانہ تنظیموں کے صدور ومعتمدین نے ہماری اس پدیاترا میں شریک ہونے کا وعدہ کیاہے۔ انہو ںنے کہاکہ اولڈ سٹی میٹرو ریل جے اے سی میٹرو ٹرین کے متعلق پرانے شہر کے منصوبے کے تحت موسی ندی کے پراجکٹ کو کسی بھی صورت میں قبول نہیںکریگی ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ چارمینار‘ مکہ مسجد کے قریب تک جانے والی ٹرین کے پرانے منصوبے کو روبعمل لایاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پرانے شہر میںمیٹرو کی آمد تک ہم اپنے احتجاج کو جاری رکھیںگے۔

TOPPOPULARRECENT