Monday , December 18 2017
Home / دنیا / میٹس کا شمالی کوریا کو جارحانہ جوہری پروگرام پر انتباہ

میٹس کا شمالی کوریا کو جارحانہ جوہری پروگرام پر انتباہ

سیئول ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی کوریا کو ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے طور پر کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گا۔ہفتہ کو سیول میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے جارحانہ جوہری اور میزائل پروگرامز اس تنہا قوم کو محفوظ بنانے کی بجائے اس کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں۔میٹس نے شمالی کوریاکو متنبہ کیا کہ اس کی فوج کا امریکہ اور اس کے اتحادی جنوبی کوریا کی فوجی قوت سے کوئی موازنہ نہیں۔انھوں نے کہا کہ ’’کوئی غلطی مت کیجیے گا۔ امریکہ یا اس کے اتحادیوں پر کوئی بھی حملہ پسپا کر دیا جائے گا اور کسی بھی جوہری حملے کا موثر اور بھرپور ردعمل سامنے آئے گا‘‘۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر اسی بات کو دہرائیں گے جو وہ اس ہفتے اپنے ایشیا کے دورے کے دوران کہتے آئے ہیں کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کا ترجیحی راستہ سفارتکاری ہے۔میٹس اور امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈینفورڈ نے ہفتہ کو جنوبی کوریا کے عسکری عہدیداروں کے ساتھ سالانہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT